vosa.tv
Voice of South Asia!

رام مندر ریلی شرکاء کی بدمعاشی پر پولیس نے مسلمانوں کی دکانیں مسمار کردیں

0

ممبئی کی معروف شاہراہ میراں روڈ پر رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے ریلی نکالی گئی تھی جس میں ہندوتوا کے پرچاریوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔نعرے کے شرکا اور دوسرے گروپ کے درمیان تلخ کلامی سے آگے بڑھتے ہوئے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ڈنڈوں، راڈوں، سلاخوں کا آزادانہ استعمال ہوا تھا۔ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 13 افراد کی شناخت کرکے انھیں گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔میراں روڈ پر ممبئی پولیس نے بلڈورز سے دکانوں کو مسمار کردیا جو کہ مسلمانوں کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ دہائیوں سے اس جگہ کاروبار کر رہے ہیں جس کے قانونی پیپرز بھی ہیں لیکن اس کے باوجود اگر کوئی کارروائی کرنی تھی تو پولیس کو نوٹس دینا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.