بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے بین الاقوامی سطح پرہانگ کانگ سے چوتھی پوزیشن چھین لی، بلومبرگ نے بتایا ہے کہ انڈین اسٹاک مارکیٹ نے ہانگ کانگ مارکیٹ کو پانچویں پوزیشن پردھکیل دیا۔انڈین حصص کی مشترکہ مالیت چارکھرب تینتیس ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہانگ کانگ مارکیٹ میں حصص کی مالیت چارکھرب انتیس ارب ڈالر ہے۔دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ میں نیویارک اسٹاک مارکیٹ پہلے، شنگھائی اسٹاک دوسرے جبکہ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ تیسرے نمبر پر ہے۔اس وقت امریکہ 50.86 ٹریلین ڈالر کے ایم کیپ کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے، اس کے بعد چین 8.44 ٹریلین ڈالر اور جاپان 6.36 ٹریلین ڈالر ہے۔سال 2023 میں سینسیک اور نیفٹی نے اٹھارہ فیصد تک منافع دیا جبکہ اس عرصے میں ہانگ کانگ مارکیٹ میں بتیس سے تینتیس فیصد نقصان ہوا۔