vosa.tv
Voice of South Asia!

ہندوستان: کانگریس پارٹی کی نیائے یاترا کو مشکلات کا سامنا

0

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو آسام پولیس نے گوہاٹی میں داخل ہونے سے روک دیا اور وزیراعلی ہیمنت بیسوا سرما نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔آسام کے وزیراعلی نے آسام پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام کو بھڑکانے کے الزام میں راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرے، پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کانگریسی کارکنوں کو گوہاٹی میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ اس درمیان پولیس اور کانگریسی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ۔راہل گاندھی نے بھی کہا کہ آسام پولیس نے ہمیں گوہاٹی شہر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہماری یاترا کو روک کر ہماری ہی مدد کی ہے، راہل گاندھی نے کہا کہ عوام سوال کررہے ہيں کہ ہمیں گوہاٹی شہر میں داخل ہونے سے کیوں روکا گیا، کانگریس مطالبہ کررہی تھی کہ وہ گوہاٹی شہر کے درمیان سے یاترا لے کر گزرے گی جبکہ حکومت نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.