ڈائریکٹراپنے سینکڑوں ملازمین کے سامنے 15 فٹ کی بلندی سےنیچے جا گرا
بھارت میں ٹیکنالوجی کمپنی کا ایک ڈائریکٹرعمارت سے آہنی پنجرہ ٹوٹنے کے بعد پندرہ فٹ کی بلندی سے نیچے اپنے سیکڑوں ملازمین کے سامنے جا گرا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حادثے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ایلی نوائے میں قائم ریونیو مینجمنٹ کمپنی ویسٹیکس کے سی ای او سنجے شا اسٹیج پرآتے ہوئے گرگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوہے کے پنجرےکی تار ٹوٹ گئی اور اس میں موجود لوگ نیچے جا گرے۔یہ عجیب واقعہ ہندوستان کے شہر حیدر آباد کے راموجی فلم سٹی میں ویسٹکس ایشیا فیسٹیول کی سلور جوبلی تقریب کے دوران پیش آیا۔ کمپنی کا ڈائریکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا. پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس کے بعد ایونٹ مینجمنٹ حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔56 سالہ شاہ نے 21 سال کی عمر میں پنسلوانیا کی Lehigh یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔لواحقین میں ان کی ایک بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔