vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی: ایرانی وزیر خارجہ

0

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ان کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیلی فوج کے ذریعہ شام میں پانچ ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کے عزم و ارادے کے سامنے اسرائیل کی شکست کا ازالہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے نہیں ہوسکے گا۔شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک رہائشی علاقے پر ہفتے کے روز اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پانچ فوجی مشیر اور بعض محافظین حرم شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ایران کے عزم وارادے ار خطے میں سیکیورٹی فراہمی پر بھی زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.