vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا نکی ہیلی پر صدارتی الیکشن کے لیے نا اہلی کا الزام

0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی پر صدارتی الیکشن کے لیے نا اہل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ایک بار پھر ان کے ہندوستانی نژاد ہونے پر تنقید کی ہے۔جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلی اس ہفتے کے اوائل میں نیو ہیمپشائر میں اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم چلا رہی ہیں، سابق امریکی صدرنے ہیلی پراپنے زبانی حملے تیز کرتے ہوئے ایک بار پھر ان کے ہندوستانی نژاد ہونے پر تنقید کی۔ ٹرمپ کے دورمیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکے طورپرخدمات انجام دینے والی ہیلی نے آئیووا میں پرائمری انتخابات جیتنے کے بعد اپنے سابق باس کے حملے کا جواب دیا۔ہیلی دو امیدواروں میں سے ایک ہیں جواب بھی ریپبلکن نامزدگی کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں۔ وہ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس سے پیچھے ہیں۔ جب کہ آئیووا میں وہ تیسرے نمبر پرآئیں جہاں ٹرمپ نے میدان مار لیا۔ ہیلی نے نیو ہیمپشائر میں اپنی حالیہ مہم کے دوران ٹرمپ پر کچھ سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ مجرمانہ الزامات میں سزا پاتے ہیں تو وہ انہیں معاف کر دیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.