vosa.tv
Voice of South Asia!

نفرت،تشدد اور معصوموں کی لاش پر تعمیر مذہبی مقام ناقابل قبول،  ابھشیک بنرجی

0

ترنمول کانگریس لیڈر اور ایم پی ابھیشیک بنر جی کا رام مندر کی تعمیر پر کہنا ہے کہ نفرت،تشدد اور معصوموں کی لاش پر تعمیر مذہبی مقام ناقابل قبول ہے۔رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب ایودھیا میں ہو رہی ہے ۔ اس تقریب سے کئی سیاسی جماعتیں جڑی  ہیں۔ کانگریس، ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ بہت سی دوسری سیاسی جماعتوں نے اسے سیاسی تقریب قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ٹی ایم سی لیڈر اور ایم پی ابھیشیک بنرجی کا کہنا ہے کہ میرے مذہب نے مجھے کسی ایسی عبادت گاہ کو قبول کرنے اور اپنانے کی تعلیم نہیں دی جو نفرت، تشدد اور بے گناہ لوگوں کی لاشوں پر بنائی گئی ہو۔ چاہے وہ مندر ہو، مسجد، چرچ یا گرودوارہ، انہوں نے کہا کہ نفرت،تشدد اور معصوموں کی لاش پر تعمیر مذہبی مقام ناقابل قبول رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.