vosa.tv
Voice of South Asia!

آئین میں تبدیلیاں کرنی ہوں گی،بھارتی الیکشن کمیشن

0

بھارت میں ون نیشن، ون الیکشن کے موضوع پر بحث شروع ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے  کہ اگر ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں، تو ہر 15 سال بعد نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری کے لیے 10،000 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔بھارت کے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ‘ون نیشن، ون الیکشن’ پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے بیک وقت انتخابات کرانے کے معاملے پر سابق چیف الیکشن کمشنرز (سی ای سی) اور ریٹائرڈ ججز سے بات چیت کی گئی ہے۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ایک ساتھ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر عوام سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ یہ ملاقاتیں کچھ عرصے بعد ہوئیں۔پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کے معاملے پر ایک مکمل مسودہ بھی تیار کر لیا ہے جس کے بارے میں مرکزی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولنگ پینل نے مرکز کو مطلع کیا ہے کہ ای وی ایم کی شیلف لائف 15 سال ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں تو ای وی ایم مشینوں کا ایک سیٹ لگاتار 3 انتخابات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ای سی آئی نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں ملک بھر میں تقریباً 11.80 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بیک وقت انتخابات کرانے کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر ای وی ایم کے دو سیٹ درکار ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.