ہندوستان: اترپردیش، ٹرک میں آگ، متعدد زوردار دھماکے
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ٹرک میں اچانک آگ لگنے سے ایل پی جی گیس سلینڈرز زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں لکھنؤ سے گونڈا جانے والے ایک ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔ ٹرک میں ایل پی جی گیس سلینڈر لدے ہوئے تھے۔ آگ لگنے کے بعد ایک کے بعد ایک متعدد زوردار دھماکے ہوئے۔اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور اس نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس درمیان ٹریفک کو جائے وقوعہ سے ایک کلومیٹر دور روک لیا گیا تھا۔ واقعے میں ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا ، ڈرائیور کے علاوہ بھی کسی کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔