vosa.tv
Voice of South Asia!

جیوٹرو5جی نیٹ ورک کے 9کروڑ سےزائد صارفین، جیونے47کروڑصارفین کا ٹارگٹ عبور کر لیا

0

جیوٹرو فائیو جی نے47کروڑصارفین کا ٹارگٹ عبور کر لیا, جیوٹرو5جی نیٹ ورک کے 9کروڑ سےزائد صارفین ہو گئے ۔ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے اکتوبر 2022 میں ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک کے رول آؤٹ کا اعلان کیا تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ریلائنس جیو کا 5G رول آؤٹ دنیا کا تیز ترین 5G رول آؤٹ ثابت ہوگا۔ ملک بھر میں دستیاب ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے 9 کروڑ سے زیادہ صارفین جڑے ہوئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سہ ماہی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے۔کمپنی نے کہا کہ جیو نیٹ ورک پر کل ڈیٹا کی کھپت 31.5 فیصد بڑھ کر 38.1 بلین جی بی ہو گئی ہے اور ریلائنس جیو کے پورے ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ اب جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک پر منتقل ہو گیا ہے۔ اس کے مطابق، 9 بلین جی بی سے زیادہ کا ڈیٹا ٹریفک بوجھ اب جیوکے 5G نیٹ ورک کے ذریعے سنبھالا جا رہا ہے۔ ریلائنس جیو پر ٹاک ٹائم بھی بڑھ کر 1.37 ٹریلین منٹ ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.