برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار،اسپتال داخل کیا جائے گا
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار ہو گئے ہیں اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔بکنگھم پیلس سے جاری بیان کی بنیاد پر خبر ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار ہوگئے ہیں اور ان کے پروسٹیٹ بڑھ گئے ہیں۔بکنگھم پیلس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ کو علاج کے لیے آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جب کہ ان کی صحتیابی تک ان کی تمام صروفیات ملتوی کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ چارلس اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کے 2022 میں انتقال کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے تھے جب کہ گزشتہ سال مئی میں ان کی تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔