آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ
آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کا غیرمعمولی فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو نگران دورے حکومت میں ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ پر مکمل پابندی کی عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔دستایزات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق تمام وزارتیں منتخب حکومت کے قیام تک تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کا مطالبہ نہ کریں کیونکہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کیلئے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔پاکستان نے پارلیمنٹ کی منظوری کےبغیر تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری نہ کرنے کا وعدہ کررکھا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیکس چھوٹ، ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی جاری نہ کرنے کا پابند ہے۔تمام ڈویژن یقینی بنائیں کہ ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی اور ای سی سی کے پاس ضمنی گرانٹ کا مطالبہ نہ کیاجائے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے 11 جنوری کو ہونیوالےاجلاس واشنگٹن میں ہوا تھا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔