ہندوستان:گجرات میں کشتی حادثہ،14 طلبا اور 2 اساتذہ جان سے گئے
ہندوستان کی ریاست گجرات کے علاقے وڈودرا میں ایک تالاب میں کشتی پلٹنے سے 16 افراد جان سے چلےگئے۔ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات میں وڈودرا میں واقع ہرنی تالاب میں مسافر کشتی پلٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 14 طلبا اور 2 اساتذہ شامل ہیں۔ کشتی پر سوار 27 افراد میں 23 طبا اور 4 اساتذہ شامل تھے۔کشتی پر سوار سبھی طلبا وڈودرا کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھٹے تھے۔ اپنے اساتذہ کے ساتھ یہ بچے سیر و سیاحت کے لئے ہرنی تالاب گئے تھے جہاں یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ ماہر غوطہ خوروں اور آگ بجھانے والے عملہ کے افراد کے ذریعہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اس افسوسناک واقعے پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لئے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔