vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ میں درجہ حرارت میں راتوں رات کمی،معاملات زندگی شدید متاثر

0

برطانیہ کے طول و عرض میں شدید برف باری کے باعث زندگی تھم سی گئی ہے۔ اسکول بند کردیے گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔اسکاٹ لینڈ اور مرسیسائڈ میں 100 سے زیادہ اسکول بند کیے گئے ہیں۔ موسم کی شدت کے باعث لوگوں کے لیے گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ دفاتر میں حاضری خاصی کم ہے۔ شمال سے چلنے والی انتہائی سرد ہوائوں نے ملک کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بہت سے علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ سیکڑوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔ امدادی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔ملک بھر میں درجہ حرارت تیزی سے گرا ہے جس کے نتیجے میں انجماد کی حالت نے لوگوں کو جکڑلیا ہے۔برطانیہ میں ہر سال کم و بیش 24 دن برف باری ہوتی ہے۔ زیادہ برف باری بلند میدانی علاقوں میں ہوتی ہے جہاں درجہ حرارت خاصا کم ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.