vosa.tv
Voice of South Asia!

آتش دان جلا کر سونے والے ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق

0

بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد کمرے میں دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔سردی سے بچنے کے لیے آتشدان جلا کر سونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو چھوٹے بچے شامل ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 29 سالہ شہباز خان جن کا تعلق بہار سے ہے، ان کی 25 سالہ بیوی زرینہ خان، پانچ سالہ بیٹی رقیہ اور تین سالہ بیٹا ارمان شامل ہیں۔شہباز نے پٹیالہ کی مرکل کالونی میں کرائے پر کمرہ لے رکھا تھا، جہاں وہ خان اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔ متوفی دکانوں میں پانی فراہم کرنے کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق سامنے والے کمرے میں کرائے پر رہنے والی فیملی نے کافی دیر تک شہباز کے کمرے سے کوئی آواز نہ سنی اور نہ ہی کوئی حرکت دیکھی تو انھیں شک ہوا اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے کمرے کی کنڈی توڑ کر دیکھا تو چاروں افراد بے ہوش تھے۔ انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔ یہ حادثہ رات تقریباً 10.30 بجے رونما ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.