vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا کی سیاحت کے شعبے میں شاندار کارکردگی ریکارڈ

0

سری لنکا ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک  میں رواں سال  بین الاقوامی سیاحوں  کی  آ مد میں  اضا فہ  ہو ا ہے۔یہ اضافہ 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں، سیاحوں کی آمد میں حیران کن طور پر 114 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سری لنکا ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں  ہفتہ وار سیاحوں  کی  آ مدکی تعداد  اوسط تقریباً 46,000 ہے جبکہ یومیہ آمد کی اوسط 6,700 ہے۔ سری لنکا  میں ٹورازم  کا ر حجا ن پچھلے دو سالوں میں کا فی  حد تک دیکھنے میں آ یا  ہے ساتھ  ہی آمدنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ چیئرمین پرینتھا فرنینڈو نے بتایاآمدنی میں اضافے کی وجہ کولمبو شہر کے ہوٹلوں کے لیے کم سے کم کمرہ کی قیمت  کو دوبارہ نافذ کیا جانا ہے۔ ہوٹلز ایسوسی ایشن آف سری لنکاکے صدر ایم شانتی کمار نے اس کارکردگی  کو  ایک "بڑی کامیابی”قرار دیتے  ہو ئے  کہا  کہ شعبہ سیاحت ابھی  بھی کچھ چیلنجز سے دوچار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.