vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمنی ٹیکس قوانین کے خلاف ہزاروں کسانوں کا مظاہرہ

0

جرمنی کے ہزاروں کسانوں نے اپنے ملک کے ٹیکس قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر اپنے ٹریکٹرز کے ساتھ دھرنا دے دیا۔ جرمنی کے ہزاروں کسان، اپنے ٹریکٹرزکے ساتھ برلن کی سڑکوں پر نکل آئے اور جرمن چانسلر کے ٹیکس قوانین سے متعلق منصوبوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ تین ہزار ٹریکٹروں اور دو ہزار ٹرکوں کے ساتھ، دس ہزار جرمن کاشتکار برلن کے برینڈنبرگ کی طرف سڑکوں پر نکل آئے اور دھرنا دے دیا۔ جرمن کسانوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے مظاہرے اور احتجاجی دھرنے دیئے گئے تھے۔ ان مظاہرین نے اپنے ملک کا پرچم لہراتے ہوئے حکومت سے ان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔ جرمن چانسلر نے ان مظاہروں کے باوجود ابھی ٹیکس قوانین میں تبدیلی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ جرمن پولیس نے ان مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ المپیک اسٹیڈیم کے پاس واقع معین شدہ علاقے میں اجتماع کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.