لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب
سعودی عرب میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی صد سالہ سالگرہ کے حوالے سے تقریب سجائی گئی جس میں گلوکاروں نے محمد رفیع کے یادگار گیت گا کر سماں باندھ دیا۔دارالحکومت ریاض میں سجنے والی تقریب میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی آواز کے سینکڑوں مداح شریک ہوئے جن میں انڈین اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد موجود تھے اس موقعہ پر گلوکار رحیم اوپلا اور ان کی ٹیم کے دیگر گلوکاروں نے محمد رفیع کے یادگار گانے گا کر سماں باندھ دیا جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے جبکہ منچلے نوجوانوں نے خوب رقص بھی کیا اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ محمد رفیع بڑے گلوکار تھے جن کو آج بھی بھارت اور پاکستان میں یکساں طور پر سنا اور پسند کیا جاتا ہے اور ہم انہیں انکی صد سالہ سالگرہ کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں