سر ی لنکا میں جوئے کے اڈوں شراب خانوں کی لائسنس فیس میں اضافہ
سر ی لنکن وزارت خزانہ نے جوئے بازی کے اڈوں اور شراب خانوں کی لائسنس فیس میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکا میں جوئے بازی کے اڈوں کے موجودہ آپریٹرز کے لئے (جس نے یکم جنوری ، 2023 سے پہلے لائسنس حاصل کیے ہیں) لائسنس کی فیس دو ارب روپے ہے۔ پہلے پانچ سالوں کے لئے 500 ملین اور اگلے 15 سالوں کے لئے 1.5 بلین تجدید کی فیس بھی محتص کی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر خزانہ رنجیت سیامبالپیٹیہ نے کہا کہ سالانہ شراب ڈسٹلری لائسنس فیس کو دس لاکھ روپے سے بڑھا کر 250 ملین روپے کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی طرح کے شراب لائسنسنگ فیسوں کے نفاذ کی تاریخ کے سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور اس کا اعلان صدر رانیل وکرما سنگھے کی واپسی پر کیا جائے گا ، جو اس وقت بیرون ملک ہیں۔