برطانوی گلوکار زین ملک کا اُردو زبان میں گائیکی کرنے پر ردعمل
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا جس میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی پاکستان کے میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اُردو زبان میں گائیکی کی۔زین ملک کی آواز میں اُردو زبان میں گانا سُن کر اُن کے لاکھوں مداحوں خوشی سے نہال ہوئے اور سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد برطانوی گلوکار زین ملک نے امریکی میوزک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بل بورڈ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔زین ملک نے کہا کہ “جب پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے گانا ’تو ہے کہاں‘ میں کام کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے”۔برطانوی گلوکار نے گانے کی مقبولیت کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے اُمید ہے کہ میرے تمام مداحوں کو اُردو زبان میں میرا یہ گانا پسند آئے گا”۔