vosa.tv
Voice of South Asia!

نفرت انگیز جرم میں مطلوب ملزم گرفتار،دیگر مطلوب کی تلاش جاری

0

نیویارک سٹی پولیس نے چوری اور حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تصاویر جاری کردیں جب کہ لاپتہ افراد کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیویارک سٹی پولیس نے بارہ جنوری کو تھانہ نمبر دس کی حدود سے ہیٹ کرائم کے واقعے میں مطلوب ملزم اکسٹھ سالہ صلاح کی گرفتاری ظاہر کردی۔

نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر باون کی حدود سے لاپتہ ہونے والے 17 سالہ نوجوان لڑکے جوز کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ نیویارک سٹی پولیس نے بارہ جنوری کو ڈھائی بجے کے قریب چھیاسٹھ نمبر پولیس تھانے کی حدود میں ایونیو این ایف ٹرین اسٹیشن پر ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی شناخت چودہ سالہ رئیس عالم کے نام سے کی ہے۔ دو جنوری کو تھانہ نمبر پینتالیس کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا تینتالیس سالہ فارس اینڈی چودہ جنوری کو ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نیویارک سٹی پولیس  نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر پچاس کی حدود میں چوری کی واردات میں مطلوب ملزم کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ ملزم چھ جنوری کو ون سیونٹی ون ویسٹ ٹوتھرٹی اسٹریٹ پر واقع دکان سے لیپ ٹاپ لے کر فرار ہو گیا تھا۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گیارہ جنوری کو تھانہ نمبر تئیس کی حدود  سے لاپتہ ہونے والے تینتیس سالہ بوریل کیوون  کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔

نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر ون ون زیرو کی حدود میں دو جنوری کو ایک شخص پر حملہ کرنے والے نامعلوم ملزم کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.