vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کو قرض سے نجات کا ایوارڈ دلوانا ہے، گورنر سندھ

0

گورنر سندھ کا پاکستان ایڈ ایبل آئل کانفرنس سے خطاب
( جنوری 14) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹرسٹ کے بغیر ہم کسی بھی شعبہ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، ہم پاکستان کو ہر فیلڈ میں آگے لے جاسکتے ہیں صرف ارادے اور نیت کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میں سب کچھ ہی تو ہے بس ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔
اس بات کا اظہار گورنر سندھ نے پاکستان ایڈ ایبل آئل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر،نگراں صوبائی وزیر یونس ڈھاگا، معروف بزنس مین بشیر جان محمد، رشید جان محمد ، غیر ملکی مندوبین اور خوردنی تیل کی صنعت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان خوردنی تیل کانفرنس 2024 کی ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے، میں تمام غیرملکی معزز مہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ گورنر سندھ نے کراچی میں اس طرح کے عالمی ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت مقامی کاشت کے لیے مراعات دینے کے لیے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی توانائی سے بھرپور ہے اور سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ لچک رکھتا ہے، اس ضمن میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہر ایک فرد بن چکا ہے میں چاہتا ہوں ہم ایک قوم بنیں، جب ایک قوم بنیں گے تو ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، بحیثیت قوم اتنی محنت کریں کہ پاکستان کو ایک باوقار ملک بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہے، ون پلس ون کا فارمولا اپنانا ہوگا، اتنی محنت کریں کہ اپنے ملک کے لیے قرض سے نجات کا ایوارڈ حاصل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.