vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں کرایہ داروں کو متحرک کرنے کے لیے میئر کی نئی مہم شروع

0

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کرایہ داروں کو متحرک کرنے کے لیے “آرگنائز این وائی سی” کے نام سے ایک نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ کی آئندہ سماعتوں میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت یقینی بنانا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے تحت رضاکار مختلف علاقوں میں جا کر کرایہ داروں اور مالکان کو ترغیب دیں گے کہ وہ سماعتوں میں شرکت کر کے اپنی رائے دیں، کیونکہ یہ فیصلے لاکھوں شہریوں کے کرایوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔میئر آفس کا کہنا ہے کہ یہ مہم کسی مخصوص فیصلے یا مؤقف کی حمایت نہیں کرے گی بلکہ صرف شہریوں کو حکومتی عمل میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔ حکام کے مطابق گزشتہ برس بہت کم افراد نے گواہی دی تھی، حالانکہ اس کے اثرات لاکھوں لوگوں پر پڑتے ہیں۔کمشنر تاشا وان اوکن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں اور حکومت کے درمیان فاصلے کو کم کرنا اور عوامی شرکت کو بڑھانا ہے تاکہ پالیسی سازی میں عام لوگوں کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.