بھارت میں بس کی سیٹ حاصل کرنے پر خواتین کی لڑائی
بھارت میں نرمل ضلع کے مدہول بس اسٹینڈ کے نزدیک کچھ خواتین کے درمیان بس کی سیٹ حاصل کرنے کے لئے شدید لڑائی ہوگئی، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔بس میں خواتین کا رش تھا، سیٹوں کو حاصل کے لئے خواتین مسافر ایک دوسرے سے اُلجھ پڑیں، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے اور شدید تکرار ہوئی۔ بس ڈپوکی ایک آرٹی سی بس جونظام آبادسے بھینسہ کی طرف آرہی تھی مدہول بس اسٹینڈ پر بس روکنے کے دوران کچھ خواتین سیٹوں کوحاصل کرنے کیلئے لڑ پڑیں، اس دوران انہیں بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ خواتین میں اس دوران شدید لڑائی شروع ہوگئی، بس میں موجود دیگر مسافروں نے خواتین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جس کے بعد بس بھینسہ کی طرف روانہ ہوگئی۔ مہالکشمی اسکیم کے آغاز کیساتھ ہی مسافروں کوبھینسہ سے نظام آبادتک کا سفر کرنے کیلئے تین سے چارگھنٹے کی مشقت کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور رش کے باعث بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنا پڑتا ہے۔