vosa.tv
Voice of South Asia!

دہلی میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد،دو افراد گرفتار

0

دہلی یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن کے نزدیک 12 پستول اور 30 ​​زندہ کارتوس سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے، پولیس نے دو سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔دہلی پولس کے اینٹی نارکوٹکس سیل کی ایک ٹیم نے شرپسندوں کے ذریعہ دہلی کے مورس نگر علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کے بارے میں اپنے ذرائع سے مخصوص معلومات کی بنیاد پر، اطلاع کے مقام پر چھاپہ مارا اور ایک اسٹریٹجک کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق دونوں گرفتارافراد ہریانہ کے باشندے ہیں گرفتار افراد کے قبضے سے 10 زندہ کارتوس کے ساتھ دو نیم خودکار پستول برآمد کیے گئے اور ان کی کار کے اندر موجود بیگ سے 10 سنگل شاٹ پستول اور .32 بور کے 20 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اتر پردیش میں میرٹھ کے باشندے سے غیر قانونی ہتھیار حاصل کیے تھے اور وہ یہ ہتھیار ہریانہ سپلائی کرنے جارہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.