vosa.tv
Voice of South Asia!

یوکرین جنگ کے خاتمے کے آثار نظر نہیں آرہے،اقوام متحدہ

0

سیاسی امور میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہ آنے کا ذکر کرتے ہوئے ، یوکرین میں جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔سیاسی امور میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رزمای دی کارلو نے، یوکرین کے بارے میں نئے سال 2024 میں سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس میں کہا کہ جنگ میں اموات زیادہ ہوئی ہيں اور ان اموات  کے سبب ہونے والی ویرانی و تباہی اور عدم استحکام ایک المناک مسئلہ ہے-اقوام متحدہ کے اس سنیئر عہدیدار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران یوکرین کو غیر قانونی جنگ کے آغاز سے اب تک کے سب سے بدترین حملوں کا سامنا رہا ہے اور نئے عیسوی سال کے موقع پر روس کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے-یوکرین کےصدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی بدھ کی شام کو لیتھوانیہ کے صدرکے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ، روس سے مقابلے کے لئے یوکرین کو فوری طورپر جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی ضرورت ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.