vosa.tv
Voice of South Asia!

الاسکا ایئر لائن کے سی ای او نے معافی مانگ لی

0

امریکا میں بوئنگ 737 میکس 9 کے حادثے پر بوئنگ کے سی ای او ڈیو کولھون نے معافی مانگتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔چند روز قبل الاسکا ایئر لائن کی ایک پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ نکل گیا تھا۔ دروازے سے جڑی ہوئی نشست پر کوئی نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پائلٹس نے ذہانت اور چابک دستی سے کام لیتے ہوئے پرواز کو کنٹرول کیا اور واپس اتار لیا۔ فوری لینڈنگ نہ ہو پانے کی صورت میں طیارہ تباہی سے دوچار بھی ہوسکتا تھا۔ یہ پرواز ٹورونٹو (کینیڈا) جارہی تھی۔طیارہ ساز کمپنی کے سی ای او نے بورڈ کے ارکان اور ملازمین سے الگ الگ میٹنگ کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اب ایسی غلطی کبھی نہیں ہوگی۔ اس حادثے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ایسی بھی کسی بھی خرابی کا اعادہ روکا جاسکے۔ڈیو کولھون نے بوئنگ کے تمام ملازمین کے نام پیغام میں کہا کہ کمپنی میں تیار کیے جانے والے ہر طیارے کو ہر اعتبار سے محفوظ بنانا تمام ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس معاملے میں اصولوں پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔الاسکا ایئر لائنز اور یونائٹیڈ ایئر لائنز نے تمام بوئنگ 737 میکس 9 طیاروں کو عارضی طور پر گرائونڈ کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.