فلپائن اور انڈونیشیامیں زلزلے کے شدید جھٹکے
فلپائن اور انڈونیشیامیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، فلپائن میں زلزلے کی شدت 7 اور انڈونیشیا میں 6.8 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان کے شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے بعد سونامی کی وارنگ جاری کردی گئی تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔جاپانی حکام نے نیاگی اور فوکو شیما کیلئے سونامی وارننگ جاری کی تھی، اس کے علاوہ یاماگاٹا، یشی کاوا، نیگاٹا کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔