vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش کے عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے،میتھیو ملر

0

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میتھیو ملر کا کہنا  ہے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے، اپوزیشن کے ہزاروں ارکان کی گرفتاریوں اور انتخابی بےضابطگیوں پر تشویش ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میتھیو ملرکا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے عوام، جمہوریت اور آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، عوامی لیگ پارٹی نے7جنوری 2024کےپارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کو اپوزیشن کےہزاروں ارکان کی گرفتاریوں،الیکشن کےدن بےضابطگیوں کی خبروں پرتشویش ہے ، ہمیں افسوس ہےتمام جماعتوں نے بنگلادیشی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انتخابات کے دوران ہونیوالے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتےہیں کہ وہ تشددکی رپورٹوں کی معتبر تحقیقات کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سےبھی اپیل کرتےہیں کہ وہ تشددکومستردکریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.