vosa.tv
Voice of South Asia!

شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کیلئے مایوس کن خبر

0

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ ہیرو سلمان خان کی 2024 میں کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔بالی ووڈ سپر سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان ہر سال اپنے مداحوں کو عید اور دیوالی کے تحفہ میں اپنی نئی فلمیں دیتے ہیں  لیکن رواں سال ان کے مداحوں کے لئے مایوس کن خبر یہ ہے کہ دونوں سٹارز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔سال 2023 میں سلمان خان نے عید اور دیوالی پر فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ اور ‘ٹائیگر 3′ ریلیز کی تھی جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو فلم ‘پٹھان’، ‘ڈنکی’ اور ‘جوان’ کا تحفہ دیا تھا۔دونوں سٹارز نے ابھی تک اپنی نئی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا، شاہ رخ خان اس سال مارچ یا اپریل میں نئی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے لیکن ابھی تک اداکار نے فلم کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی فلم کی دیگر تفصیلات دی ہیں جبکہ سلمان خان جلد ہی وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دی بُل’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے ۔رواں سال دونوں خانز تہواروں کے موقع پر اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے جس کی وجہ سے اس سال اُن کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوسکے گی۔تاہم بالی ووڈ سٹارز اکشے کمار، اجے دیوگن سمیت دیگر اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی غیر موجودگی میں اپنی فلمیں تہواروں کے دوران ریلیز کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.