عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کا 12 برس بعد ملاپ
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکاروں عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے بارہ سال پرانی یادوں کو تازہ کر دیا۔اسٹار گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے اسٹار اور اداکار عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد اپنا مقبول ترین گانا ہونا تھا پیارگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے عاطف اور حدیقہ کے ملاپ کو بے حد سراہا ہے۔ خیال رہے کہ ہونا تھا پیار پاکستانی فلم کا مقبول ترین گانا ہے جسے مداح آج بھی پسند کرتے ہیں۔