vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بڑی ڈکیتی کی واردات میں پولیس افسر بھی ملوث نکلا

0

پولیس نے جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد طلب کرلی

نیویارک سٹی کی پولیس  نے 24سالہ پولیس افسر کو گرفتار کرلیا جبکہ جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی  گرفتاری کے لیے ان کی تصاویریں جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی پولیس کے  52 پولیس اسٹیشن نے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں ملوث غیر حاضر 24 سالہ پولیس افسر اروشیا اینڈی کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر ڈکیتی کی واردات کے علاوہ اپنی شناخت چھپانے کا بھی الزام ہے۔ 52 پولیس اسٹیشن کو ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی تلاش ہے جس  نےایک کار میں بیٹھی 28 سالہ خاتون پر آتشی اسلحہ سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔

52 پریسنکٹ  کو ہی 2 معلوم ملزمان کی  تلاش ہے  جنھوں نے  بین بریج ایونیو پر 2 نوجوانوں پر آتشی اسلحے سے حملہ کیا اور باآسانی  فرار ہوگئے، اس حملے  میں اکیس سالہ نوجوان کی  بائیں  ٹانگ اور بائیس سالہ نوجوان کا دائیاں پاؤں زخمی ہوا۔52 پرسینکٹ کو ایک  ادھیڑ عمر  شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ، پولیس نے لاپتہ شخص کی  تلاش کے لیے اس کی تصویر جاری  کی ہے اور شہریوں سے  مد دکی بھی اپیل کی ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا  پریسنکٹ 20 ایک پندرہ سالہ  نوجوان پر  حملے میں ملوث تین  ملزمان کی   تلاش کر رہا ہے ، حملے  کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان  کو ایمر جنسی  سروسز نے اسپتال  پہنچایا  جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پرسینکٹ 69 کو نائن ون ون پر ایک شکایت ملی  کہ 1550 ایسٹ  کی  اسٹریٹ 102 پر پندرہ سالہ لڑکے کو  گولیاں ماری گئی ہیں ، یہ اطلاع ملتے ہیں پولیس کا ایمرجنسی سروسز کا عملہ وہاں پہنچا اور زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا  جہاں  وہ چل بسا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور  تفتیش جاری ہے ۔نیویارک پولیس کے مطابق پرسینکٹ 6 اور 13 کی حدود میں  ففتھ ایونیو کی 16 اسٹریٹ سے 21 سالہ لڑکی  جبکہ  14 اسٹریٹ سے 24 سالہ  لڑکی کے ساتھ جنسی  حملے کا واقعہ پیش آیا،دونوں واقعات میں ایک  نوجوان  ملوث ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

نیویارک کی شہری پولیس کے 105 پرسینکٹ کو 73 سالہ معمر شخص نے شکایت درج کروائی کہ  ایک نامعلوم سیاہ فام شخص نے پہلے تلخ کلامی کی اور پھر حملہ کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا، پولیس نے  سی سی ٹی وی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتاری میں  مدد کے لیے اس کی تصویر جاری  کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.