vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت سری لنکا کے ریل نیٹ ورک کو فروغ دینے کیلئے 20 لوکوموٹیوز عطیہ کرے گا

0

بھارت کے ریلوے حکام نے سری لنکا کے ریل نیٹ ورک کو فروغ دینے کیلئے بیس لوکوموٹیوز عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی  حکومت نے دل کھول کر سری لنکا کو 20 ڈیزل انجنوں کی پیشکش کی ہے جو سری لنکا کے ریلوے نیٹ ورک کیلئے ایک اہم فروغ ہے۔سری لنکا کے ریلوےمینیجر بندارا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان انجنوں کو بھارت کے اپنے ریلوے نظام سے دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے، موجودہ نیٹ ورک کے نظام کو مزید بہتراور یقینی بنانے کیلئے سری لنکن ریلوے ماہرین کی ایک ٹیم نے حال ہی میں لوکوموٹیوز کا جائزہ لینے کیلئے ہندوستان کا دورہ کیاہے۔اس مشترکہ کوشش کا پہلا مرحلہ فروری میں مکمل ہوگا جب سری لنکا کو دو انجن درآمد کئے جائیں گے۔ان کی کامیاب تعیناتی کے بعدبقیہ 18 لوکوموٹیوز کی آمد متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.