vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپال اور بھارت کے درمیان چار معاہدوں پر دستخط

0

نیپال-بھارت مشترکہ کمیشن کے ساتویں اجلاس میں چار معاہدوں پر دستخط کرلئے گیے۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ نیٹ ورک کی توسیع، تجارت، آبی وسائل اور بجلی کی تجارت سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دیدی۔نیپال کے وزیر خارجہ نارائن پرکاش سعود اور ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک نے دو طرفہ نیٹ ورک کی توسیع، تجارت، آبی وسائل اور بجلی کی تجارت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کئے۔ نیپالی وزارت خارجہ کے ترجمان امرت بہادر رائے نے بتایا کہ دونوں ممالک کی طرف سے طویل المدتی توانائی کی تجارت، نیپال بجلی اتھارٹی اور نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے درمیان تجدید توانائی کی ترقی پر تعاون اور نیپالی سیٹلائٹ لانچ کرنے پر نیپال اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نیو اسپیس انڈیا کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔بجلی کے تجارتی معاہدے کے مطابق نیپال 10 سالوں میں ہندوستان کو دس ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کرے گا جب کہ ہندوستان کی حکومت نے نیپال کو زلزلے کے بعد کی تعمیر نو کیلئے 10 ارب بھارتی روپے کی امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.