vosa.tv
Voice of South Asia!

شیر کے دو چھوٹے بچوں کے مشغلے کا ایک خوبصورت منظرسوشل میڈیا پر وائرل

0

جنوبی افریقہ کے جنگل میں ایک شخص نے شیر کے دو چھوٹے بچوں کے مشغلے کا ایک منظر اپنے کیمرے میں قید کرلیاجس میں انہوں نے اپنے سو رہے باپ کو تنگ کر کے اس کی نیند خراب کر دی۔جنوبی افریقہ میں پمبا پرائیویٹ گیم ریزرو کے سسٹم ہیڈ رینجر 29  سالہ کیمرون اشمیٹ نے اس مزاحیہ نظارے کو کیمرے میں قید کیا۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پمبا میں یہ ایک عام دن تھا۔ ہم جنگل کے دورے پر تھے جب ہماری نظر شیروں کے ایک گروپ پر پڑی۔کیمرون کا کہنا تھا کہ اتنے میں ہم نے ایک شیر کو آرام کرتے ہوئے اور اس کے پاس میں ہی اسکے بچوں کو جھاڑیوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ چنچل اور متجسس بچے اپنے اردگرد کے ماحول سے واقفیت حاصل کر رہے تھے کہ اتنے میں ان کے والد نےاپنی  کی حرکت کرتی دم سے ان کی توجہ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.