vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی خاتون کی55 گھنٹوں تک بیکنگ کی کوشش

0

امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پچپن گھنٹے تک کچن میں بیکنگ کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔2015 میں نائیجیریا سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مینس فیلڈ میں منتقل ہونے والی مشیل ہینڈلے نے اپنے کچن میں 55 گھنٹوں تک لگاتار متعدد پکوان بنا کر کسی فرد کا طویل مدت تک بیکنگ میراتھون کرنے کا ریکارڈ نام کرنے کی کوشش کی۔ مشیل ہینڈلے نے اشیاء بنانے کا آغاز 28 دسمبر سے کیا اور 55 گھنٹوں تک مسلسل وہ اس کوشش میں مصروف رہیں۔ ان کی کوشش کے مشاہدے کے لیے موقع پر مینس فیلڈ پولیس چیف ٹریسی ایرون بھی موجود تھیں۔فی الحال یہ ریکارڈ ایک آئرش باورچی ایلن فشر کے پاس ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس ستمبر میں اپنے جاپان میں موجود ایک ریستوران میں 47 گھنٹے، 21 منٹ اور 21 سیکنڈ تک بیکنگ کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔مشیل ہینڈلے کی جانب سے کی گئی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈ کو جمع کرا دیے گئے ہیں جن کو دیکھنے کے بعد ادارہ ریکارڈ کے متعلق اعلان کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.