vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم ،12 افراد جاں بحق

0

بھارت کی ریاست آسام میں ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد جاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ضلع گولاگھاٹ میں پیش آئے افسوس ناک حادثے کی اطلاع جب جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو ملی تو گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ مسافر بس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے اس کا تصادم ہوگیا۔گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔غم سے نڈھال گاؤں کے رہائشیوں نے نہ کچھ کھایا اور نہ ہی کسی کے گھر کا چولہا جلا۔ لواحقین اپنے پیاروں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مصروف نظر آئے۔گاؤں میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ آج بارہ افراد کی آخری رسومات ایک ساتھ ادا کرنی پڑیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.