سابق سربراہ ISI نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا
پاکستان کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا۔لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔کمیشن کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب بھی دیے۔ذرائع کے مطابق فیض حمید نے کمیشن کو بتایا کہ حکومتی ہدایت پرتحریک لبیک سے مذاکرات کیے،فیض حمید نے اُس وقت کی حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی بھی تردید کردی۔سپریم کورٹ کے حکم پر فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کر رہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔