vosa.tv
Voice of South Asia!

سماجی شخصیت ارشد تبسم کی والدہ کی16 ویں برسی پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

0

سعودی عرب کی معروف سماجی اور دینی شخصیت ارشد تبسم کی والدہ کی 16 ویں برسی پر دعائیہ تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں پی اے ٹی کے رہنماؤں سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان ارشد تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی بہترین تربیت نے خدمت انسانیت کا جذبہ و ذوق پیدا کیا۔ میں نے بچپن سے ہی اپنی والدہ کو غریبوں و ضرورت مندوں کی داد رسی کرتے دیکھا اور ان کی خدمت انسانیت کو دیکھ کر ہی مجھ میں مخلوق خدا کی خدمت کا ذوق پیدا ہوا جو جاری و ساری رہے گا ۔مہمان خصوصی مرکزی رہنما پی اے ٹی راجہ زاہد محمود نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے تمام مرحومین کی مغفرت و بخشش اور  بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ تقریب میں مبشر کلیار، راجہ نوید الرحمٰن ، حامد یاسین، احمد شہزاد ، چوہدری انصر وحیدی کلیار ، شاہد محمود  اور ڈاکٹر عرفان سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.