vosa.tv
Voice of South Asia!

روس یوکرین میں شمالی کوریا کے میزائلوں کا استعمال کررہا ہے، امریکا

0

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین میں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل استعمال کر رہا ہے ۔امریکا خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روس ایران سے قریبی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تلاش میں ہے۔وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ حال ہی میں خفیہ معلومات سے پتا چلا ہے کہ شمالی کوریا نے ماسکو کو ہتھیار فراہم کیے ہیں، جن میں سے کم از کم ایک 30 دسمبر کو یوکرین پر فائر کیا گیا تھا، جو  زاپوریہیا کے علاقے میں کھلے میدان میں گرا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے شمالی کوریا کے  متعددمیزائلوں کو راتوں رات حملے کے دوران داغ دیا۔جان کربی نے یہ بھی کہا کہ روس اور ایران کا معاہدہ مکمل نہیں ہوا لیکن امریکا کو تشویش ہے کہ روس کی جانب سے ایران سے قریبی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے حصول کیلئے مذاکرات فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی اب اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے کیونکہ اس سے شمالی کوریا کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا اشارہ ملتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.