سعودی عرب میں ماہر تعلیم سلمی خان کا پرتپاک استقبال
معروف ماہر تعلیم سابقہ پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل اسکول سلمیٰ خان کی جدہ آمد کے موقع پر کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت ماہر تعلیم بنت الحسن کی جانب سے خصوصی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف سعودی صحافی سمیرہ عزیز سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی کیمونٹی کی خواتین نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ماہر تعلیم بنت الحسن نے تقریب میں شریک شرکاء خواتین کو ویلکم کیا اور سلمیٰ خان کی تعلیمی خدمات کو سراہا سلمیٰ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتھاہ گہرائیوں سے تقریب کی میزبان سمیت تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنت الحسن منفرد اسلوب کی حامل شخصیت ہیں ان سے بہت پرانا تعلق ہے جو کہ جدہ میں قائم پاکستانی اسکول سے شروع ہوا اور اب تک قائم ہے ان کی شخصیت کے خوبصورت پہلو ہر موڑ پر ہمیشہ نظر آئے ہیں اور آج سجائی گئی یہ محفل ہم سب کے لیے یادگار رہے گی تقریب میں خواتین نے اپنی شاعری سے خوب داد وصول کرتے ہوۓ محفل کا رنگ دو بالا کردیا اور سلمیٰ خان کو خوش آمدید کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں خواتین تاج بانو،سمیرہ عزیز، سعدیہ کلیم، نورالماس، تنویر طارق،رخشندہ پوری اور دیگر شامل تھیں تقریب کے اختتامی مراحل میں ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لئیے دعائیں کی گئیں اور دئیے گئے عشائیہ کا تقریب کی میزبان کا شکریہ ادا کیا گیا۔