vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ کو نئے سال کے پہلے شدید طوفان کا سامنا

0

برطانیہ کو طوفانی بارش اور آندھی نے گھیر لیا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور آندھی سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔برطانیہ کو نئے سال کے پہلے شدید طوفان کا سامنا ہے، جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، ہینک نامی طوفان میں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔لائیو کوریج کے دوران مقامی صحافی لہراتا اور ڈگمگاتا رہا، ایک تیز جھکڑ نے اس کے قدم اکھاڑ دیے اور وہ پیچھے جا گرا۔طوفانی بارش سے سیلاب کا خدشہ ہے، لندن میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق  ہو گئی، لندن آئی کو بند کرنا پڑ گیا ہے، بس اور ٹیوب ٹرین کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے، طیاروں کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔میٹ آفس نے ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی ہے۔برطانیہ کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.