سیاسی لیڈرز کو شائستگی کی ضرورت ہے،نیپالی کانگریس لیڈر کوئرالا
نیپالی کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر شیکھر کوئرالا نے کہا ہے کہ سیاست میں شامل ہر شخص کو اخلاقیات اور ثقافت کے مطابق چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔قومی مفاہمتی دن کے موقع پر نیپال ڈیموکریٹک فائٹرز ایسوسی ایشن کے باگمتی صوبائی سطح کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کوئرالا کا کہنا تھا کہ بی پی کوئرالا نے نیپالی کانگریس کو تقویت دینے کے لیے تین الفاظ- قومیت، جمہوریت اور سوشلزم- کا سبق دیا تھا۔ این سی دن بدن کمزور کیوں ہو تی جارہی ہے؟ آپ پارٹی کو تجاویز پیش کرنی چاہئیں مثبت انداز میں تنقید کرنا اور سمجھانا ضروری ہوتا ہے۔پروگرام میں پارٹی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری دینا اپادھیائے نے پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ پرانے سینئر لیڈروں کا ریکارڈ دیکھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو ان کی شراکت کی بنیاد پر نوازا جا سکتا ہے۔ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بال کرشنا دہل نے مطالبہ کیا کہ نیپال حکومت جمہوری فائٹرز کو شناختی کارڈ دے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوری فائٹرز نے نیپالی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔