امریکا میں سال نو کا آغاز شاندار آتشبازی سے ہوا،نیویارک روشنیوں سے جگمگا اٹھا
امریکا میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا۔۔ 2024 شروع ہوتے ہی نیویارک رنگ اور روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔۔۔ ٹائمز اسکوائر پر رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔نیویارک ٹائم اسکوائر پر جہاں سالِ نو کا استقبال کرنے کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوئے اور ایک ساتھ نئے جشن منایا۔سال 2024 دنیا بھر میں اپنی آمد کی جھلک دکھلاتا ہوا امریکا پہنچ گیا۔سال نو کا آغاز ہوتے ہی شاندار آتشبازی کی گئی اور آسمان پر ہر طرف قوس وقزاح کے رنگ بکھر گئے۔ ٹائمز اسکوائر کی عمارت کے فلیگ پول سے ایک چمکتی ہوئی گیند اترتی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں نئے سال کے آغاز کا جشن شروع ہوتا ہے۔ اس بال کو واٹرفورڈ کرسٹل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔لوگ اس ایونٹ کا پورا انتظار کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ نیو ایئر بال ڈراپ کی تاریخ 100 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ یہ انداز 1904 سے اسی منایا جا رہا ہے۔ رواں برس نیو یارک سٹی میں نئے سال کے جشن کے موقع پر ٹائمز اسکوائر آنیوالے ایک ملین سے زائد عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور مقاصد کے بارے میں نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ اس بڑے ایونٹ کے موقع پر دس لاکھ سے زائد کے مجمع کو اسکین کرنے کے لئے یہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ کسی ہنگامی کی صورتحال کے نتیجے میں پولیس بروقت اپنا کردار ادا کر سکے۔نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹائمز اسکوئر پر ڈرون ٹیکنالوجی کے علاوہ نیو یارک سٹی کے سب وے سسٹم پر بھی پبلک سیفٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئےتھے ، نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف آف ٹرانزٹ مائیک کیمپر کا کہنا تھا کہ ٹائمز اسکوائر کے سب وے اسٹیشن پرعوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 300 پولیس افسران تعینات کئے گئے تاکہ نظم و نسق کو برقرار رکھا جا سکے۔