vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکا میں 2024 کا آغاز دنیا کی بدترین ہوا کے معیار کے ساتھ ہوا

0

ڈھاکا میں2024 کا پہلا دن ایئر کوالٹی انڈیکس پر 244کی غیر صحت بخش سطح پر پہنچ گیا۔ جس سے یہ دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔2023 کا آخری دن بھی بدترین ہوا کے معیار کے ساتھ سرفہرست رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈھاکا کی ہوا کو انتہائی غیر صحت بخش کے طور پر درجہ بندی کی گئی، جو رہائشیوں کی صحت کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہے۔ہندوستان کا دہلی، چین کا چینگڈو اور گھانا کا اکرا AQI اسکور فہرست پر  بالترتیب 222، 216 اور 216 کے ساتھ میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع میں ٹرانسپورٹ اور صنعتی اخراج، فضلہ جلانا، جنریٹر، ریفریجریٹرز سے اخراج، دھول اڑنے اور گھروں اور ہوٹلوں میں استعمال ہونے والے چولہے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.