vosa.tv
Voice of South Asia!

نئے سال میں سری لنکا کی ترقی کو یقینی بنانا ہر ایک کا فرض ہے،صدر رانیل وکرما سنگھے

0

سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے نئے سال کے پیغام میں تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال میں ملک  کو بحران سے نکالنےاور خوشحال بنانےمیں اپنا فرض بخوبی نبھائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ نیا سال ہمارے لیے 2 چیلنجز لے کر آیا ہے ایک مالی بحران اور دوسرا اس سے نمٹنے کے لیے امکانات ہیں، ہر شخص اپنی بے شمار ذاتی خواہشات رکھتا ہے اور ان اہداف کا حصول ملک کی موجودہ بحرانی حالت سے  جڑا ہوا ہے۔گزشتہ سال ہم نے ملک کو مالی پریشانی سے بچانے میں ایک بنیادی کامیابی حاصل کی ہےتاہم، معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے ہمیں اس مشکل راستے پر آگے بڑھتے رہنا چاہیے  جو کہ آسان نہیں ہے بلکہ زبردست چیلنجز سے نمٹنا ہے۔اس قومی بحالی میں حصہ ڈالنے کی ذمہ داری ہر سری لنکن پر عائد ہوتی ہے۔ مل کراجتماعی ذمہ داری کو پہچاننا اور پورا کرنا قوم کی تعمیر نو کے لیے بہت ضروری ہے۔آئیےاس نئے سال کو جذبے کے ساتھ، ماضی اور مستقبل دونوں کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کی عظیم تر بھلائی کے لیے ان ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد کریں اور ذمہ دارانہ اور سرشار کوششوں کے ذریعے نئے سال کو خوشحال بنانے کی کوشش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.