vosa.tv
Voice of South Asia!

سلمان کی ڈانٹ سے بگ باس کی امیدوار عائشہ بے ہوش ہو گئی

0

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 17 کے میزبان سلمان خان کی وجہ سے شو کی کنٹسٹنٹ عائشہ خان بےہوش ہوگئیں، اس واقعے نے اداکار پر خوف طاری کردیا۔بگ باس کے سیزن 17 کی قسط میں سلمان خان نے ویکنڈ کا وار میں کنٹسٹنٹ عائشہ خان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے معاملے پر کُھل کر بات کی۔عائشہ خان نے دورانِ شو منور فاروقی پر دھوکے کا الزام عائد کیا تھا، عائشہ کا کہنا تھا کہ منور فاروقی نے شو سے قبل اُن کے ساتھ پیار کا ڈرامہ کیا تھا اور اُنہیں بےوقوف بنایا تھا جبکہ منور فاروقی نے عائشہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی تھی۔ سلمان خان نے ویکنڈ کا وار میں عائشہ خان پر شدید غصہ کیا تھا اور اُن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ سب منور فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شہرت پانے کے لیے کررہی ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے سلمان خان کے عائشہ کے ساتھ رویے کو درست کہا جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکار کو اتنا زیادہ غصہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.