vosa.tv
Voice of South Asia!

مغرب روسی کارروائی کے لیے تیار رہے

0

روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں کو ضبط کیا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔امریکہ نے حال ہی میں جی سیون گروپ کے اراکین کو تجویز دی تھی کہ وہ روس کے منجمد شدہ تین سو ارب امریکی ڈالر کے اثاثوں کو ضبط کر لے۔پیسکوف نے کہا کہ جوابی اقدامات کے طور پر  روس نے غیر ملکی اثاثوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جنہیں روس ضرورت پڑنے پر  ضبط کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روسی اثاثوں کو ضبط کرنا غیر قانونی ہوگا اور اگر ایسا کیا گیا تو اس سے امریکہ اور یورپی یونین پر دیگر ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی اور عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.