مردہ قرار دی جانے والی برطانوی خاتون 40 منٹ بعد زندہ ہوگئی
مردہ قرار دی جانے والی برطانوی خاتون 40 منٹ بعد زندہ ہوگئی خاتون نے موت سے قریب تر ہونے کا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کیا ۔مستقبل سے لاعلم کرسٹی بورٹوفٹ نامی خاتونے اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹی کا منصوبہ بنایا لیکن اگلے ہی لمحے اس نے خود کو دوسری دنیا میں پایا۔ اس کے شوہر نے کرسٹی بورٹوفٹ کی حالت غیر ہونے پر اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے فوری طبی امداد فراہم کی لیکن بےسود ثابت ہوئی اور خاتون کوما میں چلی گئی جو 40 منٹ تک کوما میں رہنے کے بعد معجزانہ طور پر واپس ہوش میں آگئی۔تاہم خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد یہ دعویٰ کرکے سب کو حیران کر دیا کہ ان 40 منٹوں میں اس نے ایک الگ دنیا کا تجربہ کیا ہے۔خاتون کے مطابق اس نے بےہوشی کے دوران دیکھا کہ اس کی جلد پر عجیب نشان نمودار ہوگئے، اپنے گھر کو دیکھا جہاں اس کے والدین اداس تھے، شوہر اور بچوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی، اس نے کوشش کی کہ ان سے دریافت کرسکے کہ وہ اداس کیوں ہیں لیکن اس کی ہمت نہیں ہوئی۔کرسٹی بورٹوفٹ نے مزید بتایا کہ پھر میں نے اپنے کچھ دوستوں کی آواز سنی، آواز کا تعاقب کرکے دوسرے کمرے میں دیکھا تو میرے دوست دریافت کر رہے ہیں کہ یہاں کیا ہورہا ہے، جس پر میں نے انہیں بتایا کہ مجھے کچھ اچھا محسوس نہیں ہورہا، جسم ٹوٹ رہاہے اور اب لگتا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ میں واپس لوٹ سکوں جس پر انہوں نے سختی سے مجھے واپس لوٹنے کا کہا۔خاتون کے مطابق جب وہ ان تمام تجربات سے گزر رہی تھی تو ادھر اسپتال میں ڈاکٹروں نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیا تھا اور آخری رسومات کی تیاری کرنے کا کہہ دیا تھا کیونکہ میرے زندہ بچنے کی امید ختم ہوچکی تھی۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کچھ ہی دیر میں معجزانہ طور پر مجھے ہوش آگیا، جس کے بعد میں مکمل طور پر خود کو صحت مند محسوس کررہی ہوں جس پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں۔