vosa.tv
Voice of South Asia!

مکڑی نے برطانوی خاتون کے کان میں جالا بنا دیا

0

ایسا تو اکثر ہوتا ہے کہ  مکڑیاں  غیرآباد کونوں کھدروں میں جالا  بن دیتی ہیں لیکن برطانیہ میں ناقابل یقین  اور  انوکھا   واقعہ پیش آیا  جب ایک  مکڑی نے خاتون کے کان میں ہی   اپنا جالا بُن ڈالا۔لُوسی وائلڈ نامی خاتون کو کان میں مسلسل خارش اور سنسناہٹ محسوس ہونے پر تشویش ہوئی جس پر اس نے کان صاف کرنے والے جدید اسمارٹ بڈ این الیکٹرانک ایئر کی مدد سے کان کے اندرونی حصے کا جائزہ لیا تو وہ حیران رہ گئیں کہ اس کے کان میں مکڑی موجود ہے۔خاتون نے کان میں زیتون کا گرم تیل ڈالا جس سے مکڑی باہر آگئی لیکن اسے پھر بھی درد محسوس ہوتا رہا۔ اسپتال جانے پر خاتون کو پتا چلا کہ مکڑی نے اس کے کان میں جالا بن دیا ہے۔ڈاکٹروں نے اب خاتون کے کان کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے تاہم وہ اب بھی اس واقعے کو یاد کرکے خوف  زدہ ہوجاتی ہیں  ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.